افریقہ یونین سربراہی اجلاس

افریقہ یونین کی 26 ویں ٹرم کا سربراہی اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت آڈیس آبابا میں شروع ہو گیا ہے

425969
افریقہ یونین سربراہی اجلاس

افریقہ یونین کی 26 ویں ٹرم کا سربراہی اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت آڈیس آبابا میں شروع ہو گیا ہے۔

"سال 2016 : حقوق نسواں کی بنیادی حیثیت کے ساتھ افریقی انسان کے حقوق کے سال" کے مرکزی خیال کے ساتھ شروع ہونے والے اس سربراہی اجلاس کا افتتاحی خطاب افریقہ یونین کمیشن کے سربراہ ڈالمینی زوما نے کیا۔

خطاب میں زوما نے مراکش اور پولیساریو فرنٹ کے درمیان متنازع علاقے مغربی صحارا کے مسئلے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی صحارا کے عوام کو اپنی تقدیر کا تعین کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے انہوں نے افریقہ اور اقوام متحدہ کے حکام سے امداد کا مطالبہ کیا۔

زوما نے 25 سال سے جاری خاموشی کو توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مغربی صحارا کے عوام کے اپنی تقدیر کا تعین کرنے کے معاملے میں جو خاموشی اختیار کی گئی ہے اسے اب ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے مغربی صحارا میں ریفرینڈم کا وعدہ کیا گیا ہے جس کا حقیقت بننا ضروری ہے۔

اجلاس میں افریقہ یونین کے رکن ممالک سے 40 صدور اور 53 وزرائے اعظموں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے صدر محمود عباس، ایکواڈور کے صدر رافائل کوریا، سربیا کے صدر تومیسلاو نیکولِچ، اقواممتحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العارابی اور مختلف سول سوسائٹیاں شریک ہیں۔



متعللقہ خبریں