لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کو بڑھنے سے روکا جائے: اوباما

صدر براک اوباما نے گزشتہ روزاپنے قومی سلامتی کے مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کے پھیلاؤ کی کوششوں کو روکیں

425554
لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کو بڑھنے سے روکا جائے: اوباما

صدر براک اوباما نے گزشتہ روزاپنے قومی سلامتی کے مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کے پھیلاؤ کی کوششوں کو روکیں ۔
صدر نے زور دیا ہے کہ امریکہ جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گردوں کا راستہ روکے گا۔
امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بھی داعش کے لیبیا میں اثرورسوخ کے بارے میں صدر اوباما کی تشویش کی تائید کی۔
پینٹاگان میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کارٹر نے کہا کہ داعش کے جنگجو، لیبیا میں تربیتی مراکز قائم کر کے غیر ملکیوں کو بھرتی کر کے اور ٹیکسوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کر کے اپنی حیثیت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں