یورپی یونین کے امسال کے آخری اجلاس میں برطانیہ کے مطالبات پر غور

یورپی یونین کے رہنما اس سال کے آخری اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز میں یکجا ہوئے ہیں۔ سربراہی اجلاس میں پناہ گزینوں کے معاملے اور برطانیہ کی نئی اصلاحات کے بارے میں مطالبات پر غور کیا گیا

413368
یورپی یونین کے امسال کے آخری اجلاس میں برطانیہ کے مطالبات پر غور

یورپی یونین کے رہنما اس سال کے آخری اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز میں یکجا ہوئے ہیں۔
سربراہی اجلاس میں پناہ گزینوں کے معاملے اور برطانیہ کی نئی اصلاحات کے بارے میں مطالبات پر غور کیا گیا ۔
رکن ممالک کے رات کھانے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اخباری نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ فروری تک کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی
یورپی رہنماؤں کے مطابق برطانیہ میں مجوزہ ریفرنڈم سے قبل ہی اصلاحات سے متعلق لندن حکومت کےمطالبات کا حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ فروری میں ہونے والے اگلی یورپی سمٹ تک یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس دوران بنیادی یورپی اقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یورپی یونین میں جامع اصلاحات کے برطانوی مطالبات پر یورپی سربراہان مملکت و حکومت بات کر رہے ہیں۔ آج اس دو روزہ سربراہی اجلاس کا آخری دن ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کیمرون پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر یورپی یونین میں اصلاحات سے متعلق ان کے مطالبات پر کان نہ دھرے گئے تو وہ 2017ء میں یورپی یونین کی رکنیت بحال رکھنے یہ اس اتحاد سے انخلاء کے موضوع پر برطانیہ میں ریفرنڈم کرائیں گے۔
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے مطابق یورپی یونین کے دیگر ستائیس ارکان نے تحفظات کے باوجود کیمرون کی تجاویز پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں