مہاجرین کے سر پر ہاتھ نہ رکھنا امریکی اقدار سے خیانت ہو گی

امریکی صدر باراک اوباما نے مہاجرین کے بحران کے حوالے سے امریکی عوام کو اہم پیغامات دیے

410502
مہاجرین کے سر پر ہاتھ نہ رکھنا امریکی اقدار سے خیانت ہو گی

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی سرپرستی نہ کرنا امریکی اقدار سے خیانت ہو گا۔
اوباما نے واشنگٹن میں منعقدہ "شہریت کی قبولی" تقریب میں شرکت کی۔
25 مختلف ملکوں سے امریکی شہریت دیے جانے والے افراد کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرنے والے اوباما نے مہاجرین کی حمایت میں اعلانات کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ہمارا ملک مہاجرین کے ساتھ قائم کیا گیا تھا " ہم بھی مہاجر کی حیثیت سے پیدا ہوئے۔۔ ہمیں اپنے ماضی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔"
انہوں نے بتایا کہ امریکی بڑی فرموں کی اکثریت کو مہاجرین نے قائم کیا ہے ، یہ لوگ ملک میں جان ڈالتے ہیں اور اس کے پھلنے پھولنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اوباما نے ماضی کی نقل مکانی کی مثالوں کو پیش کرتے ہوئے کہا موجودہ بحران کا پہلے بھی کئی بار یہ دنیا سامنا کرن چکی ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ برس کے صدارتی انتخابات سے قبل امریکہ میں مہاجرین کے معاملے پر وسیع پیمانے کی بحث ہو رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں