ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان خارجہ پالیسی کیلئے نقصان دہ،جان کیری

امریکہ کے اعلیٰ ترین عہدے کیلئے انتخاب لڑنے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

409126
ڈونلڈ ٹرمپ  کا بیان خارجہ پالیسی کیلئے  نقصان دہ،جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ کسی خاص مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے لوگوں پر پابندی عائد کرنیکا بیان امریکہ کی بنیادی اقدار جن کی بنیاد رواداری اور برداشت پر رکھی گئی ہے کیخلاف ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے کیونکہ یہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کیلئے انتخاب لڑنے والے شخص کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے اور ایسا اقدام خارجہ پالیسی کیلئے بہت خطرناک ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں