پیرس میں اڑھائی ہزار گھروں پر پولیس کے چھاپے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد نافذ کیے گئے ہنگامی حالات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف مقامات پر اڑھائی ہزار مکانات کی تلاشی لی ہے

405466
پیرس میں اڑھائی ہزار گھروں پر پولیس کے چھاپے

پیرس میں اڑھائی ہزار مکانات پر پولیس کے چھاپے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد نافذ کیے گئے ہنگامی حالات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف مقامات پر اڑھائی ہزار مکانات کی تلاشی لی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے پریس کو دی جانے والی معلومات کے مطابق مختلف گھروں کی تلاشی کے دوران 305 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 267 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہےجبکہ 354 افراد کو پبلک کو نقصان پہنچانے کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
گھروں میں تلاشی کے دوران 39 بھاری اسلحے سمیت کل 398 ہتھیاروں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملے میں 130 افراد ہلاک، 351 افراد زخمی ہونے کے بعد صدر فرانسوا اولینڈ کی جانب سے پیرس میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا جس کی منظوری پارلیمنٹ سے بھی حاصل کرلی گئی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں