عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی

صدر ترکی نے اس شخص کے داعش سے تیل کی تجارت کرنے کا انکشاف گزشتہ ہفتے کیا تھا

402840
عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی

صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ تیل کالین دین کرنے کے انکشاف کے بعد روسی آجر اور عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدر کرسان الیوم زہینوف اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
صدر ترکی نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہ تھاا کہ " شطرنج کا ایک عالمی شہرت یافتہ روسی ماہر بھی اسی کام میں ملوث ہے۔ اسی طرح امریکی وزارت خزانہ نے بھی اس شخص کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔
اس پیش رفت کے بعد عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدارتی عہدے پر یونانی شطرنج فیڈریشن کے سربراہ جیورجیوس ماکرو پولو کو متعین کر دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں