ہم اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کر دی

صدر اور 2 بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے ملک کے تحفظ کے لئے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ باراک اوباما

402646
ہم اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کر دی

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ہم اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کر دیں گے۔۔۔
وائٹ ہاوس کے اوول ہال سے اوباما نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے عنوان سے عوام سے خطاب میں اہم پیغامات دئیے ہیں۔
اوباما نے کیلیفورنیا حملے کے ذمہ دار دو افراد کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ صدر اور 2 بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے ملک کے تحفظ کے لئے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا ئیں گے اور ہمیں نقصان پہنچانے کی خواہش مند ہر طرح کی تنظیم کو ختم کر دیں گے۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں واشنگٹن انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی طاقت میں اضافے کی ضرورت ہے۔
اوباما نے کہا کہ ہمیں طویل اور بھاری مالیت کی زمینی جنگ کا آغاز نہیں کرنا چاہیے اور ہم زمینی جنگ کو کسی اسٹریٹجی کے طور پر نہیں دیکھتے۔
داعش مخالف گروپوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے اوباما نے کہا کہ بین الاقوامی کولیشن کے تعاون کے ساتھ داعش کے اہداف کو مختصر مدت میں ختم کر دیا جائے گا۔
اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے ذیل میں ترکی اور شام کی سرحد کو بند کرنے کے موضوع پر ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
داعش کے دین اسلام کی نمائندگی نہ کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے اوباما نے کہا کہ اس قسم کی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کا نام بدنام کر رہی ہیں۔
مسلمان گروپوں کے درمیان تعصب کے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعصب صرف اسلامی گروپوں کے ساتھ ہی مخصوص رجحان نہیں ہے۔
شہریت دیتے ہوئے انسانوں کے دین کو دیکھنے کے خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ آزادی خوف سے طاقتور ہے اور ہم باہمی اتحاد و تعاون سے اس خوف پر قابو پا لیں گے۔
شخصی اسلحے کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر باراک اوباما نے سے اس موضوع پر قدم اٹھانے کے لئے کانگریس سے ایک دفعہ پھر اپنے فرائض کو پورا کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں