ملک جوڑے سے متعلق پولیس غلط بیانی سے کام لے رہی ہے: وکلا

کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں حملے میں ملوث سید رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک کے بارے میں خاندانی وکلا نےبتایا کہ ان کے موکلین کے بارے میں پولیس نے کھوکھلے بیانات دیئے ہیں کیونکہ ہمارے موکل ایسے حملے کریں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا

358765
 ملک جوڑے سے متعلق پولیس غلط بیانی سے کام لے رہی ہے: وکلا

کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں حملے میں ملوث سید رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک کے بارے میں خاندانی وکلا نے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔
وکلا نے بتایا کہ ان کے موکلین کے بارے میں پولیس نے کھوکھلے بیانات دیئے ہیں کیونکہ ہمارے موکل ایسے حملے کریں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
وکلا کا کہنا ہےکہ تاشفین ملک ایک دبلی پتلی خاتون تھی جن پرموجود امریکی فوجی وردی ناپ میں بڑی پائی گئی جبکہ وہ بھاری اسلحہ بھی اٹھانے سے قاصر تھیں۔
واضح رہے کہ ملک اور فاروق دونوں اپنی گاڑی میں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنے گولیاں لگنے سے مردہ پائے گئے جن کے چہرے زمین کی جانب جھکے ہوئے تھے ۔
وکلا نے پولیس کے ان بیانات کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ سید رضوان فاروق پاکستانی نژاد امریکی شہری تھا جو کہ پانچ سالوں سے متاثرہ طبی مرکز میں بطور ڈاکٹر فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ ان کی اہلیہ تاشفین ملک پاکستانی شہری تھیں جن کے پاسپورٹ پر امریکہ کا "کے ون"ویزہ لگا ہوا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں