جارجیا کے سابق صدر کو اپنی شہریت ترک کرنا پڑ گئی

بتایا گیا ہے کہ جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاوشویلی نے یوکرین کی شہریت اختیار کرلی ہے جس پر انہیں جارجیا کی شہریت ترک کرنا پڑ گئی

400841
جارجیا کے سابق صدر کو اپنی شہریت ترک کرنا پڑ گئی

جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاشویلی کی شہریت منسوخ کر دی گئی ۔
اس بات کا اعلان جارجیا کی حکومت نے کیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ میخائل ساکاوشویلی نے کسی اور ملک کی شہریت اختیار کرلی ہے جس پر انہیں جارجیا کی شہریت ترک کرنا پڑے گی ۔
اس فیصلے کے بارے میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ یو کرین کا شہری بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور انہیں جارجیان حکومت کے اس فیصلے پر اعتراض بھی نہیں ہے البتہ اتنا کہوں گا کہ میں ایک نہ ایک دن جارجیا کی شہریت ضرور واپس لوں گا۔
یاد رہے کہ ساکاشویلی کو سن 2013 کے صدارتی انتخابات میں مارگ ویلاشویلی کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی جس کے بعد انہوں نے ملک ترک کرتےہوئے یوکرین کی شہریت اپنالی تھی جس پر حکومت نے انہیں اوڈیسہ شہر کا نظم و نسق سونپا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں