یونان ۔ مقدونیہ سرحدوں پر مہاجرین کا المیہ

ایک مراکشی نوجوان ٹرین کی بوگی کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کے وقت بجلی کے جھٹکے لگنے سے جان بحق ہو گیا

399885
یونان ۔ مقدونیہ  سرحدوں پر مہاجرین کا المیہ

یونان ۔ مقدونیہ سرحدوں پر مہاجرین کا المیہ جاری ہے۔
سرحد کوپار کرنے کی کوشش کرنے والا ایک مراکشی نوجوان ایک ٹرین کی بوگی پر چڑھتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشیدگی کی فضا میں تیزی آنے پر داخلے کی اجازت نہ دیے جانے والے مہاجرین کے لیے سرحدوں کے دروازے کھول دیے گئے۔
مقدونیہ کے صرف شامی، عراقی اور افغانی مہاجرین کو قبول کرنے کے فیصلے کے باعث سینکڑوں مہاجرین دس دنوں سے دونوں ملکوں کے بیچ پھنس کر رہ گئے تھے۔
دوسری جانب لیبیا سے اٹلی جانے کے لیے بحیرہ روم میں سفر کرنے والے 1 ہزار 984 مہاجرین کو مختلف کاروائیوں کے ذریعے ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں