امریکہ: فائرنگ سے 14 افراد ہلاک،علاقے میں خوف و ہراس

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ روزمعذوروں کی بحالی کے ایک مرکز پر فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کرنے والوں میں سے ایک حملہ آور کو شناخت کر لیا ہے

398497
امریکہ: فائرنگ سے 14 افراد ہلاک،علاقے میں خوف و ہراس

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ روزمعذوروں کی بحالی کے ایک مرکز پر فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کرنے والوں میں سے ایک حملہ آور کو شناخت کر لیا ہے۔
سان برنارڈینو میں پیش آنے والے اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس واقعے کے چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے علاقے میں وہ گاڑی شناخت کر لی جس پر حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوئے تھے۔
خبر کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے دو مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ذرائع ابلاغ نے مختلف حفاظتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت سید فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ امریکی شہر ہے۔
مارے گئے مشتبہ حملہ آوروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ فاروق مارے جانے والے حملہ آوروں میں شامل تھا جب کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہی سے ایک تیسرے شخص کو فرار ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ حملہ آوروں کا ساتھی تھا یا پھر اپنے تحفظ کے لیے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں