فرانس آئین میں ترمیم لانے کی تگ و دو میں

حکومت فرانس نے ترمیم آئین کےتحت انسداد دہشت گردی کے اداروں کو زیادہ با اختیار بنانے کے بل کی تیاری مکمل کرلی ہے

398732
فرانس آئین میں ترمیم لانے کی تگ و دو میں

حکومت فرانس نے ترمیم آئین کےتحت انسداد دہشت گردی کے اداروں کو زیادہ با اختیار بنانے کے بل کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔
لے موندے اخبار کے مطابق ، حکومت نے یہ بل ملکی سلامتی کونسل کو روانہ کر دیا ہے جس کی رو سے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کے نفاذ کو تین ماہ سے بڑھا کر 6 ماہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
اس بل میں یہ امر بھی زیر غور رکھا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افرادکی شہریت منسوخ کر دی جائے ۔
صدر اولاند نے پارلیمان سے اپنے خطاب میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین میں ترمیم لانے کا آغاز کریں گے تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے والے اداروں کو زیادہ باختیار بنایا جا سکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں