امریکہ شام اور عراق کو خفیہ دستے روانہ کرے گا

امریکی انتظامیہ نے داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں گزشتہ ماہ شام کے شمالی علاقہ جات کو خصوصی فوجی دستوں کو روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا

397433
امریکہ شام اور عراق کو خفیہ دستے روانہ کرے گا

امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ شام اور عراق کو خصوصی دستے روانہ کرے گا۔
ایوان نمائندگان میں مسلح خدمات کی کمیٹی سے خطاب کرنے والے کارٹر نے بتایا کہ یہ خصوصی دستے شہریوں پر حملوں کا سد باب کرنے، یرغمالیوں کی رہائی اور داعش کے سرغنوں کو گرفتار کرنے کی طرح کے آپریشنز میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ عمل میں گزشتہ ماہ شام کے شمالی علاقہ جات کو خصوصی فوجی دستوں کو روانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ تقریباً 50 افراد پر مشتمل یہ ٹیم داعش کے خلاف جدوجہد کرنے والے گروہوں کو مشاورتی و امدادی خدمات فراہم کرے گی۔
کارٹر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سڑیٹیجک معاملے میں امداد فراہم کرنے پر مبنی مسودہ قانون کو ایوان ِ نمائندگان میں 58 کے مقابلے میں 364 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے۔
صیغہ راز رکھے جانے والا یہ مسودہ قانون خفیہ سروس اداروں کو دیے جانے والے بجٹ میں 7 فیصد اضافے کے اختیارات دینے پر مبنی ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں