روسی طیارے نے ترک فضائی حدوحد کی خلاف ورزی کی تھی، امریکہ

دفتر خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹرو ڈاو نے بتایا ہے کہ ترکی اور اپنے ذرائعوں سے دلائل پر مبنی معلومات سے اس حقیقت کا انکشاف ہوتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدوحد کی خلاف ورزی کی تھی

396372
روسی طیارے نے ترک فضائی حدوحد کی خلاف ورزی کی تھی، امریکہ

متحدہ امریکہ کے دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مار گرائے جانے والے روسی لڑاکا طیارے کے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں دلائل موجود ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹرو ڈاو نے بتایا ہے کہ ترکی اور اپنے ذرائعوں سے دلائل پر مبنی معلومات سے اس حقیقت کا انکشاف ہوتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدوحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس سے پیشتر ترک پائلٹوں کی جانب سے روسی پائلٹ کو متعدد بار انتباہ دینے کی حقیقت سے بھی ہم بخوبی واقف ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ ہم ترکی اور روس کے درمیان اس ضمن میں ڈائیلاگ کے قیام اور دو طرفہ تناو میں گراوٹ آنے کے متمنی ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی کو اپنی سر زمین اور فضائی حدود کا تحفظ کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کی حاکمیت کے حق کی ہم بھر پور طریقے سے حمایت کرتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں