روس اورترکی آپس کی کشید گی ختم کریں ،صدر اوباما

پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور کے درمیان بند کمرے میں 30منٹ تک ملاقات کی۔

396457
روس اورترکی آپس کی کشید گی ختم کریں ،صدر اوباما

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں شام اور یو کرین کے مسائل سمیت اہم دو طرفہ اورعالمی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ صدر اوباما نے روس اورترکی پرزوردیا کہ وہ کشید گی ختم کریں اوردونوں طرف سے جاری گرماگرم بیان بازی بند کردی جائے ۔ پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور کے درمیان بند کمرے میں 30منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ اس موقع پر باراک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں کے درمیان شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہت اہمیت کی حامل ہے ۔طیارہ گرانے کے بعد سے ترکی اور روس کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر امریکی صدر نے قبل ازیں اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ترکی اور روس کا آپس کا معاملہ ہے اور امریکہ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں