پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کا آغاز

پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں147 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

395293
پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کا آغاز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے قبل مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں147 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عوام کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے۔ پیرس میں مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی ہے اور بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اورانہوں نے پولیس پربوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد پولیس سے شدید جھڑپوں کے بعد 208 مظاہرین دھرلئے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ برینڈ کزینویو کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پیرس کے مرکز میں پرتشدد مظاہرہ کیا گیا جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بوتلیں اور موم بتیاں پھینکنا قابل مذمت ہے تاہم 208 مظاہرین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں