فرانس اور روس مل کر شام میں داعش کا مقبلہ کریں گے

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ مستقبل میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں زیادہ موثر اور مربوط انداز میں کی جائیں گی جبکہ اس سلسلے میں معلومات کے تبادلے کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا

393862
فرانس اور روس مل کر شام میں داعش کا مقبلہ کریں گے

فرانس اور روس نے شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ مستقبل میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں زیادہ موثر اور مربوط انداز میں کی جائیں گی جبکہ اس سلسلے میں معلومات کے تبادلے کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عنقریب ان متحارب گروہوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گاجو داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے دکھائی نہیں دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں