پیرس حملوں سے فرانس کی اقتصادیات کو دو ارب یورو کا نقصان

پیرس میں 13 نومبر کو 130 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملوں سے فرانس کی اقتصادیات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔

422626
پیرس حملوں سے فرانس کی اقتصادیات کو دو ارب یورو کا نقصان

پیرس میں 13 نومبر کو 130 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملوں سے فرانس کی اقتصادیات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔
پیرس کے ہوٹل جو پہلے فل تھے اب ایک تہائی خالی پڑے ہیں۔ اسی طرح ریسٹوران،ثقافتی مرکزاور شاپنگ سینٹر ز میں آنے والے افراد کی تعداد میں بھی بے حد کمی ہوئی ہے ۔ماہرین کیمطابق دہشت گرد حملوں سے فرانس کی اقتصادیات کو تقریباً دو ارب یورو کا نقصان پہنچے گا ۔ اس صورتحال کیوجہ سے حکومت آجروں کو ٹیکس میں کمی کرنے اور قرضوں کی آدائیگی کی مدت کو بڑھانے کے معاملے پر کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دہشت گردی کا آلارم دئیے جانے والے ملک بیلجیم کے حالات بھی فرانس سے مختلف نہیں ہیں ۔ کئی ہفتوں کے بعد اسکول اور میٹرو کے شروع ہوجانے کے باوجود عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ملک میں انٹر نیٹ سے شاپنگ میں دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔حکومت نے ہسپتالوں کو دہشت گردوں کے داخلے کی روک تھا م کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی ہیں۔جس کی وجہ سے ایمبولینسوں تک کی تلاشی لیے بغیر انھیں ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں