جرمنی داعش کیخلاف فوری طور پر حرکت میں ائے، صدراولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نےجرمنی سے داعش کیخلاف مزید موثر جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

422565
جرمنی داعش کیخلاف فوری طور پر حرکت میں ائے، صدراولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نےجرمنی سے داعش کیخلاف مزید موثر جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے ۔
انھوں نے کل شام قصر ایلسی میں جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے بعد مشترکہ بیان دیا ۔صدر اولاند نے کہا کہ صرف فرانس ،جرمنی اور یورپ میں داعش کیخلاف جدوجہد سے اس تنظیم کو ختم نہیں کیا جا سکتا شام اور عراق میں بھی داعش کیخلاف حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے جرمنی سے عراق اور شام میں داعش کیخلاف مزید فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے بھی کہا کہ داعش نے پیرس پر حملہ کر کے نہ صرف فرانس بلکہ پورے یورپ کی اقدار کو ہدف بنایا ہے ۔ہم فرانس کیساتھ ہیں اور داعش کیخلاف جلد از جلد حرکت میں آ جائیں گے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں