مسلمان طالبعلم احمد محمد کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

امریکا میں اسکول میں گھڑی بنانے والے محمد احمد نامی طالبعلم نے استاد کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اوراسکول سے عارضی معطلی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کردیا.

421473
مسلمان طالبعلم احمد محمد کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

امریکا میں گھڑی بنانے والے مسلمان طالبعلم احمد محمد نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرارونگ اوراپنے اسکول سے دہشت گرد قراردینے اوراسکول سے عارضی معطلی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ احمد محمد کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ان کے ساتھ سب کے سامنے نارواسلوک کیا گیا اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا جس کے باعث وہ انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جب کہ محمد احمد نے اسکول اور شہری انتظامیہ کو60 روز میں ہرجانہ دینے یا پھرمعافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے.
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکا کی ریاست ٹیکساس میں مقیم 14 سالہ طالبعلم احمد محمد نے گھرمیں ہی گھڑی بنائی اوراسکول لا کردکھائی تو استاد نے اسے ٹائم بم سمجھ کر پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس احمد محمد کو گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئی تاہم حقیقت سامنے آنے پرکسی نے معذرت بھی کرنا گوارا نہ کیا جب کہ بعد ازاں احمد محمد کے اس تخلیقی کارنامے کو امریکی صدر براک اوباما نے بھی سراہا اور انہیں گھڑی لے کر وائٹ ہاؤس مدعو کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں