دہشت گرد تنظیموں کےحملوں کا خطرہ،امریکی شہری دوررہیں

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ، امریکی شہری بیرونی ممالک میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر غیر ضروری سیاحت کرنے سے پرہیز کریں

421406
دہشت گرد تنظیموں کےحملوں کا خطرہ،امریکی شہری دوررہیں

امریکہ نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سیاحت کرنے سے منع کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ، امریکی شہری بیرونی ممالک میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر غیر ضروری سیاحت کرنے سے پرہیز کریں۔
بیان میں بتایا گیا ہےکہ داعش، القائدہ اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دنیا کے بیشتر علاقوں میں حملوں کی دھمکیاں ملنے پر امریکی شہریوں کو متنبہ کرنا ضروری ہے ۔
بیان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ بیرونی ممالک سیاحت کرنے کے دوران عوامی نقل و حمل کے ذرائع سے سفر کرنے اور پر ہجوم مقامات سے دور ر ہا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں