دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کا سلسلہ جاری

فرانسیسی انتظامیہ نے دارالحکومت پیرس پر کیے جانے والے حملوں کے بعد شام روانہ کردہ طیارہ بردار بحری جہاز چارلز ڈی گال نے شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس بحری جہاز پر 26 جنگی طیاروں کی جگہ ہے جو فرانس کی اس سے پہلے کی صلاحیت سے تین گنا ہے

421626
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کا سلسلہ جاری

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانسیسی انتظامیہ نے دارالحکومت پیرس پر کیے جانے والے حملوں کے بعد شام روانہ کردہ طیارہ بردار بحری جہاز چارلز ڈی گال نے شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
اس بحری جہاز پر 26 جنگی طیاروں کی جگہ ہے جو فرانس کی اس سے پہلے کی صلاحیت سے تین گنا ہے۔
فراسن کے صدر فرانسوا اولاند نے شام اور عراق میں موجود شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ تنظیم کی جانب سے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کیا گیا۔
اسی اثنا میں بیلجیئم کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں چھاپوں کے دوران مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بیلجیئم میں آپریشن،’16 گرفتار، صالح کی تلاش جاری‘۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فرانس کا طیارہ بردار جہاز چارلز ڈی گال دولتِ اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں