برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون فرانس کے دورے پر

وزیراعظم کیمرون جب ایلیز محل پہنچے تو صدر فرانسوا اولینڈ نے ان کا استقبال کیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ تیرہ نومیر کے پیرس حملوں کے ایک مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا

367974
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون فرانس کے دورے پر

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون فرانس کے سرکاری دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کیمرون جب ایلیز محل پہنچے تو صدر فرانسوا اولینڈ نے ان کا استقبال کیا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ تیرہ نومیر کے پیرس حملوں کے ایک مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا۔
اِسی جگہ وہ کنسرٹ ہال تھا، جہاں ایک سو تیس میں سے نوے کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ کنسرٹ ہال میں ایک میوزک بینڈ اپنی پرفارمنس پیش کر رہا تھا۔ باٹاکلاں پیرس کے وسطی علاقے میں ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف انٹرنیشنل اتحادی فوجی کارروائیوں کو منظم انداز میں شروع کرنے کو زیر بحث لایا گیا۔ اولانڈ رواں ہفتے کے دوران اِسی انٹرنیشنل اتحاد کے فعال کرنے کے لیے امریکا اور روس کے دورے کریں گے۔
بعد میں دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کیمرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فرانس کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروائی کریں گے اور یورپی ممالک کے ساتھ بھی اطلاعات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر فرانس کے صدر الینڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حملوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اس تنظیم کا قلع قمع کیا جاسکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں