یورپی ملک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، وزیر اعظم فرانس

یرس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا مورد ِ الزام ٹہرائے جانے والے عبدالحمید عباود کے کس طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کا تا حال پتہ نہیں چل سک

419685
یورپی ملک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، وزیر اعظم فرانس

وزیر اعظم فرانس مینول والز کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین کے ملکوں نے پیرس کے حملے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو آزادانہ آمدورفت کے عمل درآمد شنگن معاہدے پر بحث چھیڑی جا سکتی ہے۔
فرانسیسی وزیر اعظم نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر شرکت کے دوران کہا کہ پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا مورد ِ الزام ٹہرائے جانے والے عبدالحمید عباود کے کس طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کا تا حال پتہ نہیں چل سکا۔
مکمل طور پر سرحدی سلامتی و تحفظ کا بندوبست کرسکنا ممکن نہ دکھائی دینے کی وضاحت کرنے والے والز نے بتایا کہ بعض دہشت گرد مہاجرین کے بحران کی آڑ میں یورپی ملکوں میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتا کہ حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد تقریباً 600 گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور 157 افراد کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیرس کے دہشت گرد حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 129 افراد کے لواحقین کو 20 تا 30 ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائیگا، جبکہ زخمی بھی اس ہرجانے سے استفادہ کر سکیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں