رپبلکن پارٹی کاشامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے امریکہ میں شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرنے پر رپبلکن پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

367239
رپبلکن پارٹی کاشامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے امریکہ میں شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرنے پر رپبلکن پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ بیواؤں اور یتیموں کے امریکہ آنے پر خوفزدہ ہیں۔بارک اوباما نے کہا کہ رپبلکنز کی بیان بازی داعش میں بھرتی کرنے کیلئے محرک اورمہلک حربہ ثابت ہو سکتی ہے ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے ممکنہ داخلے کی اسکریننگ سخت ہے امریکی صدر نے کہاکہ ہم لوگ دہشت گردانہ حملے کے وقت خوف و ہراس میں مبتلاہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایوان نمائندگان کے رپبلکن اسپیکر پال رائن نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو امریکہ میں اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں