ابو محمد الشمالی کی گرفتاری میں مدد پر 5 ملین ڈالر انعام

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے لیڈروں میں سے ابو محمد الشمالی کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 5 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے

367229
ابو محمد الشمالی کی گرفتاری میں مدد پر 5 ملین ڈالر انعام

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے لیڈروں میں سے ابو محمد الشمالی کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 5 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جنگجووں کی شام تک رسائی میں ابو محمد الشمالی کا اہم کردار ہے اور وہ سال 2005 سے پہلے القائدہ کے لئے اور بعد میں داعش کے لئے کام کر رہا ہے۔
بیان میں ابو محمد الشمالی کے مہاجرین اور لاجسٹک شعبوں کی قیادت کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ سے منسلک سکیورٹی دفتر "انصاف کے لئے انعام" نامی پروگرام کے دائرہ کار میں 1984 سے لے کر اب تک 80 افراد کو 125 ملین ڈالر انعام دے چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں