پیرس میں حملوں پر دنیا بھر سے اظہار افسوس

حملوں کے بعد فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کے متعدد علاقوں میں فرانس کے پرچم کے رنگوں کو استعمال کیا گیا

417437
پیرس میں حملوں پر دنیا بھر سے اظہار افسوس

دنیا بھر میں پیرس میں دہشت گردی کے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حملوں کے بعد فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کے متعدد علاقوں میں فرانس کے پرچم کے رنگوں کو استعمال کیا گیا۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فرانس کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے افراد نے پھول رکھ کر اور موم بتیاں روشن کر کے ہلاک ہونے والوں کو یاد کیا۔
ایتھنز بلدیہ اور سیلانیک کے وائٹ ٹاور کو فرانس کے پرچم کے رنگوں کی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔
برطانیہ کے شہر لندن میں بھی ہزاروں افراد ترافالگار اسکوائر میں جمع ہوئے اور فرانس کے ساتھ اتحاد و تعاون کا اظہار کیا۔
برازیل میں حضرت عیسیٰ کے مجسمے کو فرانس کے پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔
میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بھی ہلاک ہونے والوں کے لئے پھول رکھ کر فرانس کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا گیا۔
فلسطین میں سینکڑوں افراد ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں جمع ہوئے۔
اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بھی ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بھارت کے شہر بوبانے شیوار میں ملک کے معروف ریت کے مجسمہ ساز سُدارسن پاتنک نے پیرس میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ریت سے مجسمہ بنایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں