آئیفل ٹاور کی روشنیاں اندھیروں میں ڈوب گئیں

فرانس کی علامت آئیفل ٹاور کی روشنیاں پیرس میں کئے جانے والے حملوں کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوب گئیں

366167
آئیفل ٹاور کی روشنیاں اندھیروں میں ڈوب گئیں

فرانس کی علامت آئیفل ٹاور کی روشنیاں پیرس میں کئے جانے والے حملوں کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوب گئیں۔
پیرس کی بلدیہ مئیر این ہِڈالگو نے سوشل میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے پیغام میں روشنیوں کے بغیر ٹاور کی تصویر شئیر کی ہے اور کہا ہے کہ آج شام آئیفل ٹاور سوگ میں ہے۔
این نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹاور حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اندھیرے میں رہے گا۔
کل سیاحوں کو ٹاور کی سیر کی اجازت نہیں دی گئی اور دوسرے حکم تک ٹاور کے سیاحوں کے لئے بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فرانسیسی اخبارات بھی پیرس کے حملوں کے بعد پہلی دفعہ اتوار کے روز اشاعت دیں گے۔
فرانس میں اتوار کے روز اخبارات کی اشاعت نہ ہونے کی وجہ سے صرف اتوار کے روز جاری ہونے والا ایک اخبار کوفروخت کے لئے پیش کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ پیرس کے مختلف مقامات پر کئے جانے والے حملوں میں کم از کم 129 افراد ہلاک اور 352 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 99 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے اور اس میں 7 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں