شام کی خانہ جنگی ہم سب کا مسئلہ ہے: کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ہم نے شام کے سیاسی تصفیئے کےلیے ایک پروگرام تشکیل دینے کی کوشش کی لیکن تاحال اس بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں

416433
شام کی خانہ جنگی ہم سب کا مسئلہ ہے: کیری

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ہم نے شام کے سیاسی تصفیئے کےلیے ایک پروگرام تشکیل دینے کی کوشش کی لیکن تاحال اس بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔
کیری نے ویانا میں منعقد ہونے والی شام کانفرنس سے قبل امریکی انسٹیٹیوٹ برائے امن سے خطاب کے دوران کہا کہ شام کے مسئلے اور داعش کے خلاف جنگ کےلیے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طرفین کو مذاکراتی میز پر لانا اہم ہے البتہ اسد نواز حکومت کے موقف کے بارے میں ہمیں بعض خدشات لاحق ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ شام میں علاقائی و عالمی برداری کے اندیشے موجود ضرور ہیں جس کےلیے ہمیں تعمیراتی اقدامات اٹھانے چاہیئے ۔
داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں انہوں نے ایک منصوبے کا ضرور حوالہ دیا مگر تفاصیل نہیں بتائیں۔
کیری نے کہا کہ صدر اسد کے مستقبل کے بارے میں تا حال روس کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکی ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ عمل مذاکراتی سلسلے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں