پی کےکےدہشت گرد تنظیم ہے ۔امریکی صدرکا اعتراف

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں پی کےکے نے 40 ہزار افراد کا قتل کیا ہے جو کہ دہشت گردی ہی کا نتیجہ ہے ۔ امریکہ بھی پی کےکے کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے اس بارے میں ہم دوست ملک ترکی کے موقف کی حمایت کرتےہیں

416244
پی کےکےدہشت گرد تنظیم ہے ۔امریکی صدرکا اعتراف

امریکہ میں آباد ترک نژاد برادری سے صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور مہاجرین کے مسائل پر ترک حکومت سے تعاون کریں۔
انہوں نے یہ بات ترک ۔امریکن قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔
امریکی صدر نے کہا کہ انطالیہ میں منعقد ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس مفید ثابت ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان اشتراکی تعلقات اہم نوعیت کے ہیں جبکہ ترکی نے ہمیشہ کوریا ،افغانستان اور بلقانی ممالک کی سرد جنگ کے دوران امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی میں 2٫5 ملین شامی مہاجرین آباد ہیں جن کے دکھ درد با نٹنے میں حکومت ترکی اور ترک عوام دونوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ بھی چاہتا ہے کہ وہ ان مہاجرین کی غم گسُاری میں پیش پیش رہے جس کے لیے ہماری حکومت کو ششیں جاری رکھےہوئے ہے ۔
انہوں نے ترکی میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پی کےکے نے 40 ہزار افراد کا قتل کیا ہے جو کہ دہشت گردی ہی کا نتیجہ ہے ۔ امریکہ بھی پی کےکے کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے اس بارے میں ہم دوست ملک ترکی کے موقف کی حمایت کرتےہیں اور جب بھی ضرورت پڑی امریکہ تعاون میں اس کے ساتھ رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں