پرتگال: حکومت مستعفی،انتخابات جون میں ہونگے

پرتگالی صدر آنیبال کاواکو سلوا نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات جون کے اوائل میں ہوں گے

415172
پرتگال: حکومت مستعفی،انتخابات جون میں ہونگے

پرتگالی صدر آنیبال کاواکو سلوا نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات جون کے اوائل میں ہوں گے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس یورپی ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور امکان ہے کہ یورپی یونین پرتگال کو بھی یونان اور آئرلینڈ کی طرح سخت إصلاحات نافذ کرنے کی تلقین کرے گی ۔
صدر سلوا نے لزبن میں اس بارے میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے مستعفی ہو جانے والے وزیر اعظم ہوزے سوکراتیش کا استعفی قبول کر لیا ہےجو اپنی حکومت کے بہت زیادہ مالیاتی بچت کے پروگرام کے لیے پارلیمانی ارکان کی اکثریت کی تائید حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔
صدر سلوا کے مطابق ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ان سے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں