ہم پی وائی ڈی کو مسلح نہیں کر رہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی کی شام میں ایک نیم خود مختار علاقے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی اور ہم اسے اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ہیں

415070
 ہم پی وائی ڈی کو مسلح نہیں کر رہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی کی شام میں ایک نیم خود مختار علاقے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی ۔
ٹونر نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران داعش کے زیر قبضہ بعض علاقوں کی واپسی کے لیے جاری فضائی حملوں میں ہمیں پی وائی ڈی کی حمایت حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی وائی ڈی کی امریکی حمایت سب پر عیاں ہے لیکن شام میں کسی نیم خود مختار علاقے کے قیام میں تنظیم کی سرگرمیوں کو امریکہ گرم جوشی سے نہیں دیکھتا اور اس سلسلے میں ہم نے تنظیم کو متنبہ بھی کیا ہے ۔
ٹونر نے اس دعوے کی تردید کی کہ امریکہ پی وائی ڈی کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں