مصری صدر کے دورہ برطانیہ پر احتجاج

مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کرنے والے باغی لیڈر الا سیسی اور ان کو دورے کی دعوت دینے والے کیمرون کے خلاف نعرے بازی کی

411705
مصری صدر کے دورہ برطانیہ پر احتجاج

مصر میں سن 2013 میں فوجی بغاوت کے ساتھ ملکی باگ ڈور کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عبدالفتح الاسیسی کے دورہ برطانیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کرنے والے باغی لیڈر الا سیسی اور ان کو دورے کی دعوت دینے والے کیمرون کے خلاف نعرے بازی کی۔
وزارت ِ عظمیٰ کے سامنے یکجا ہونے والے تقریباً 200 مظاہرین نے الاسیسی پر ڈکٹیٹر شپ کرنے کا الزام لگایا۔
ان مظاہروں کے دوران برطانوی پولیس نے بعض مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ برطانوی سیاستدانوں نے بھی الا سیسی کے خلاف اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریے می کوربین نے ڈیوڈ کیمرون کی الا سیسی کو سرکاری دعوت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی اپیل کی کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی تک مصر کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کی جانی چاہیے۔
الا سیسی کے دورے کی منسوخی کے لیے 50 برطانوی پارلیمانی نمائندوں نے دستخط بھی جمع کیے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں