جرمنی، شامی پناہ گزینوں پر حملہ

جرمنی کے شہر ماگڈے برگ میں تقریباً 30 افراد نے بیس بال کے بیٹس کے ساتھ شامی پنا گزینوں پر حملہ کر دیا

408015
جرمنی، شامی پناہ گزینوں پر حملہ

جرمنی کے شہر ماگڈے برگ میں تقریباً 30 افراد نے بیس بال کے بیٹس کے ساتھ شامی پنا گزینوں پر حملہ کر دیا۔
ساکسونیا ۔ آناہالٹ پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیاہ لباسوں میں ملبوس نامعلوم حملہ آوروں نے 3 شامی پناہ گزینوں کو بیس بال بیٹ سے پیٹا۔
پولیس کی مداخلت سے حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ ایک حملہ آور نے ہاتھ میں پکڑے بیٹ سے پولیس کو بھی دھمکانے کی کوشش کی۔
پولیس کے آنسو گیس کا استعمال کرنے سے یہ حملہ آور بھی فرار ہو گیا۔
واقعے میں شامی پناہ گزینوں کے چہروں پر زخم آئے ہیں۔
واقعے سے متعلق نظم و ضبط کو خراب کرنے، اسلحے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزامات کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں