امریکی خصوصی دستوں کو شام بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ شمالی شام میں اعتدال پسند مخالفین کو فوجی مشاورت کی خدمات ادا کرے گا۔ تقریباً 50 فوجیوں پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والے گروہوں سے بھی تعاون کرے گی

360768
امریکی خصوصی دستوں کو شام  بھیجنے کا فیصلہ

امریکی انتظامیہ نے ایک خصوصی آپریشن فورس کو شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ شمالی شام میں اعتدال پسند مخالفین کو فوجی مشاورت کی خدمات ادا کرے گا۔ تقریباً 50 فوجیوں پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والے گروہوں سے بھی تعاون کرے گی۔
صدر امریکہ باراک اوباما کی طرف سے منظوری ملنے والی اس قرار داد کے مطابق اے ۔10 اور ایف۔15 طیاروں کو ترکی کے انجیرلک ہوائی اڈے پر اتارا جائیگا۔
امریکی انتظامیہ نے شام کے ہمسایہ ملکوں لبنان اور اردن میں داعش کے اڈوں اور ان کے سرغنوں کو نشانہ بنانے کے لیے ان ملکوں کے ساتھ فوجی تعاون قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ادھر امریکی پارلیمنٹ کی مسلح قوتوں کی کمیٹی کے صدر میک تھورنبوری کا کہنا ہے کہ شام کو فوج بھیجنے کا فیصلہ " انتہائی تاخیری سے کیا گیا ایک فیصلہ ہے۔"





ٹیگز:

متعللقہ خبریں