امریکہ میں یوم جمہوریہ کا شاندار استقبالیہ

سفارتخانہ ترکی نے واشنگٹن میں 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے استقبالیہ دیا اورمہمانوں کو صدر ترکی کے پیغام سے آگاہی کرائی

404573
امریکہ میں یوم جمہوریہ کا شاندار استقبالیہ

29 اکتوبر یوم جمہوریہ کو متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑے جوش و خروش سے منایاگیا۔
اس موقع پر ترکی کے واشنگٹن میں سفارتخانے میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔
جس میں شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں مقیم ترک تارکین وطن، سیاسی و تعلیمی شعبہ جات کی ممتاز شخصیات سمیت دیگر سفارتخانوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
سفیر ترکی سردار کلچ نے استقبالیہ میں صدر رجب طیب ایردوان کے خصوصی پیغام کو بلند آواز پڑھ کر سنایا۔
امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے بھی یوم جمہوریہ کی تحریری طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کا تعین کے معاملے میں ہمارا قریبی تعاون آئندہ بھی جا ری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں