یونان کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک

یہ حادثہ یونان کے جزیرے لیسبوس کے شمالی ساحل کے قریب پیش آیا۔ اس تازہ واقعے کے بعد رواں ماہ یونان کے ساحلوں کے قریب ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 39 ہو گئی ہے

360253
یونان کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے دس افراد ہلاک

یونان کے قریب تارکین وطن کی چار کشتیاں ڈوبنے سے سات بچوں سمیت کم ازکم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ حادثہ یونان کے جزیرے لیسبوس کے شمالی ساحل کے قریب پیش آیا۔
اس تازہ واقعے کے بعد رواں ماہ یونان کے ساحلوں کے قریب ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل بدھ کی صبح لیبیا کے ساحل کے قریب سے گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنے والی کشتیوں سے تقریباً ایک ہزار تارکین وطن کو وقت بچا لیا گیا۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک ہی دن میں بچائے گئے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بحیرہ روم کے راستے خستہ حال کشتیوں کے ذریعے اٹلی کے جنوبی حصے کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں خراب موسم کی وجہ سے کمی دیکھی جا رہی ہے اور تارکین وطن اب کسی اور راستے کا انتخاب کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں