امریکی پولیس کا سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پر تشدد رویہ

صدر امریکہ نے ایک فورم میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ میں پولیس سییاہ فام شہریوں کے ساتھ غیر متوازن طاقت کا استعمال کرتی ہے

357917
امریکی پولیس کا  سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پر تشدد رویہ

امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر باراما اوباما نے اپنے ملک میں سیاہ فاموں کو ہدف بنانے والی پولیس کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے سیاہ فام شہریوں کے خلاف غیر متوازن طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مفروضات سے کام لیا ہے۔ اس مسئلے کو سنجیدہ طور پر لینا ہو گا۔
انہوں نے وائٹ ہاوس میں عدالتی نظام سے متعلق ایک فورم میں شرکت کی۔
اوباما نے اس موقع پر کہ کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سیکورٹی فورسسز سیاہ فام شہریوں کے ساتھ نا روا سلوک کی مرتکب ہوئی ہیں۔ تا ہم اس معاملے کو سیاسی بحث کا آلہ کار بنانے کے بجائے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے اس امر پرزور دیا کہ ان کے ملک میں جیلوں کی صورتحا ل میں بہتری لانے اور سزاوں کے نظام میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں