سلووینیا پناہ گزینوں کے لئے امید کی کرن

ایک معینہ تعداد میں پناہ گزینوں کو اپنی سرحدوں سے گزرنے کی اجازت دینے کا اعلان کرنے کے بعد سلووینیا پناہ گزینوں کے لئے امید کی ایک تازہ کرن بن گیا ہے

355848
سلووینیا پناہ گزینوں کے لئے امید کی کرن

یورپ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک کے سب سے بڑے پناہ گزینوں کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک معینہ تعداد میں پناہ گزینوں کو اپنی سرحدوں سے گزرنے کی اجازت دینے کا اعلان کرنے کے بعد سلووینیا پناہ گزینوں کے لئے امید کی ایک تازہ کرن بن گیا ہے ۔
سلووینیا کی وزارت داخلہ نے ایک دن میں 2 ہزار 500 پناہ گزینوں کے داخلے کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کروشیا نے سلووینیا سے 5 ہزار پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری طرف ایک ہزار 800 پناہ گزینوں کی ایک ٹرین کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد سلووینیا کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہنگری کے کروشیا کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کرنے کے بعد مغربی یورپ کے ممالک تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ گزین کروشیا کے راستے سلووینیا پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بھی ہفتے کے دن 4 ہزار پناہ گزینوں کے سلووینیا میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں