امریکہ اسرائیل کی امداد بند کرے

وائٹ ہاوس کے سامنے اسرائیل کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یہودیوں نے بھی شرکت کی

355391
امریکہ اسرائیل کی امداد بند کرے

وائٹ ہاوس کے سامنے اسرائیل کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔
احتجاجی گروپ میں اسرائیلی حکومت کے وجود کی مخالف صیہونیت مخالف یہودی یونین کے اراکین سمیت بیسیوں مظاہرین نے ،دریائے اردن کے مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ میں ، اسرائیل کے پُر تشدد اقدامات اور امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی امداد کے خلاف وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین دوپہر کے وقت وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے اور حالیہ دنوں میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں اور مسجد اقصٰی کے بارے میں خلاف ورزیوں کی شدت سے مذمت کی۔
مظاہرین نے صدر اوباما کے بھی اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کی اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے اور جنگی جرائم کرنے والے اسرائیل کے لئے کئی بلین ڈالر کی امداد کا سلسلہ بند کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں