گوئٹے مالا میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث 160 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افرد کی تعداد 160 تک پہنچ گئی جب کہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد اب بھی لاپتہ ہیں

388537
گوئٹے مالا میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث 160 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افرد کی تعداد 160 تک پہنچ گئی جب کہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق صرف ال کمبرے ڈوس نامی گاؤں سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 125 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے۔
گوئٹے مالا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت بیشتر افراد گھروں میں سو رہے تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، قدرتی آفت کے بعد 500 سے زائد ریسکیو اہلکار فلاحی کاموں میں ملوث ہیں جب کہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ملک میں تین روز کے لیے سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں