آسٹریا: پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون کے لئے مارچ

پناہ گزینوں کو آسٹریا سے گزرنے کی اجازت دی جائے ، ان کے کیمپوں میں زندگی کی شرائط کو بہتر بنایا جائے اور حکومت ایک انسانی مہاجر پالیس پر عمل پیرا ہو

387378
آسٹریا: پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون کے لئے مارچ

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تقریباً 70 ہزار افراد نے پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون کے لئے مارچ کی۔
"انسانی پناہ گزین پالیسی پلیٹ فورم" کی طرف سے منعقدہ اس مارچ میں کثیر تعداد میں شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں، فنکاروں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور پناہ گزینوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کرسٹین ۔بروڈا۔ پلاٹز اسکوائر میں جمع ہوئے اور انہوں نے "کوئی بھی انسان غیر قانونی نہیں ہے"، "پناہ گزینو خوش آمدید" اور "پناہ گزین ملک میں، نسلیت پرست ملک سے باہر" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پناہ گزینوں کو آسٹریا سے گزرنے کی اجازت دی جائے ، ان کے کیمپوں میں زندگی کی شرائط کو بہتر بنایا جائے اور حکومت ایک انسانی مہاجر پالیس پر عمل پیرا ہو۔
بعد ازاں مظاہرین نے آسٹریا کی قومی اسمبلی کی طرف مارچ کی اور مظاہرہ ہیلڈن پلاٹز اسکوائر میں دئیے جانے والے ایک کانسرٹ کے ساتھ ختم ہوا۔
واضح رہے کہ ویانا میں 2 ستمبر کو بھی مہاجرین کے کیمپوں میں زندگی کی شرائط میں بہتری لانے کے لئے 25 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں