جاپان، شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے لئے امداد فراہم کرے گا

جاپان پناہ گزینوں کے لئے ڈیڑھ بلین ڈالر امداد فراہم کرے گا: وزیر اعظم شینزو آبے

348019
جاپان، شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے لئے امداد فراہم کرے گا

جاپان کی طرف سے شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے لئے امداد کا اعلان۔۔۔
جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے لئے جاپان ڈیڑھ بلین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔
آبے نے کہا ہے کہ جاپان اقوام متحدہ کے ترقیاتی اور مہاجر پروگرام کےلئے 810 ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطی اور افریقہ میں قیام امن کے لئے 750 ملین ڈالر خرچ کریں گے اور شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ممالک کی بھی مدد کریں گے۔
اس کے مطابق جاپان لبنان کو 2 ملین ڈالر اور سربیا اور مقدونیہ کو اڑھائی ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔
جی۔7 اور خلیجی ممالک نے بھی مہاجرین کے لئے کُل 1 بلین 800ملین ڈالر امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں