بورکینو فاسو میں فوجی انقلاب کے بعدعبوری حکومت تشکیل پراطمینان

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے بورکینو فاسو میں فوجی انقلاب کے بعد برخاست کی جانے والی عبوری حکومت کے نئے سرے سے فرائض سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

347883
بورکینو فاسو میں فوجی انقلاب کے بعدعبوری حکومت تشکیل پراطمینان

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے بورکینو فاسو میں فوجی انقلاب کے بعد برخاست کی جانے والی عبوری حکومت کے نئے سرے سے فرائض سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں بورکینو فاسو 16 ستمبر 2015 کو لگائے جانے والے مارشل لاء کی وجہ سے برخاست کی جانے والی حکومت کے صدر مشل کافاندو عبوری وزیراعظم ازاق زیدا اور دیگر حکام کو رہا کیے جانے اور دوبارہ سے ان کے عہدوں پر بحال کیے جانے کو قابل تعریف کام انجام دیا گیا ہے۔
جاری کردہ تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے نئے سرے سے اقتدار سنبھالنے اور آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات سے ملک ایک بار پھر جمہوری دور میں داخل ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں