ہنگری سلوونیا کی سرحد پر خاردار تار لگا رہا ہے

ہنگری نے مہاجرین کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لئے سلوونیا کی سرحد پر خاردار تار لگانے کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے

353862
ہنگری سلوونیا کی سرحد پر خاردار تار لگا رہا ہے

ہنگری نے مہاجرین کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لئے سلوونیا کی سرحد پر خاردار تار لگانے کی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ہنگری کے حکومتی ترجمان زولتان کوواس نے ایک ریڈیو چینل کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہنگری نے سربیا، کروشیا اور رومانیہ کی سرحدوں کے بعد سلوانیہ کی سرحد پر بھی خاردار تار لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
کوواس نے کہا ہے کہ "ہمیں معلوم ہے کہ خاردار تار مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن یہ کام غیر قانونی نقل مکانی کی رفتار کو کم کرنے کا وسیلہ بن سکتا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ" شین گین سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہم اپنی سرحدوں کے دفاع کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کریں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں