امریکہ: جنگلات کی آگ مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہو گئے،قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی

352891
امریکہ: جنگلات کی آگ مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہو گئے،قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ آگ سان فرانسسکو سے پینتالیس کلومیٹر دور ماؤنٹ دیابلو کے مقام پر لگی جس سے تین سو پچاس ایکڑ رقبے پر موجود درخت راکھ ہو گئے۔
حکام کے مطابق صرف دس سے پندرہ فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔
آگ کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں