سانحہ 11 ستمبر کی یاد میں تقریبات کا اہتمام

امریکی تاریخ کے بد ترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک سانحہ 11ستمبر کی 14 ویں برسی کے موقع پر ہلاک شد گان کی یاد میں مختلف رسومات اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا

386384
سانحہ 11 ستمبر کی یاد میں تقریبات کا اہتمام

امریکہ میں سانحہ 11 ستمبر کی یاد منائی گئی۔
امریکی تاریخ کے بد ترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک سانحہ 11ستمبر کی 14 ویں برسی کے موقع پر ہلاک شد گان کی یاد میں مختلف رسومات اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔
ان تقریبات کا مرکز نیو یارک کی 11 ستمبر یادگار تھا، جس کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹون ٹاورز کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ادھر امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاوس کے باغیچے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے ہلاک شد گان کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔
امریکی فوجی دستوں نے بھی سانحہ 11ستمبر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں