یورپی ممالک ایک لالکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو پناہ دیں گے

یورپی یونین نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جرمنی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں میں ان مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے طویل المدتی منصوبے کو حتمی شکل دے

344082
یورپی ممالک ایک لالکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو پناہ دیں گے

مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں سے یورپ کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یورپی یونین نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جرمنی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں میں ان مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے طویل المدتی منصوبے کو حتمی شکل دے۔
ادھر امریکا نے بھی کہا ہے کہ یورپ کو درپیش اس مسئلے میں واشنگٹن حکومت بھی مدد فراہم کرے گی۔ امریکی حکومت کے مطابق وہ مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے یورپ کو ان دنوں مہاجرین کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔
دریں اثنا ڈنمارک کو جرمنی سے ملانے والی موٹر وے کو جمعرات کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسے ایک روز قبل اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب سیکڑوں پناہ گزینوں جن میں بچے بھی شامل تھے، اس پر پیدل ہی سفر شروع کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں