مہاجرین کی آباد کاری کےلیے جی سیون اور عرب ممالک اجلاس منعقد کری

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائیر نے کہا ہے کہ صنعتی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون اور رب ممالک شامی مہاجرین کی آباد کاری پر ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں

377335
مہاجرین کی آباد کاری کےلیے جی سیون اور عرب ممالک اجلاس منعقد کری

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائیر نے کہا ہے کہ صنعتی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون اور رب ممالک شامی مہاجرین کی آباد کاری پر ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں۔
جرمن وزیرخارجہ نے پارلیمان سے خطاب کے دوران کہا کہ جی سیون اور عرب ممالک کو شامی مہاجرین کی آباد کاری کےلیے راضی کرنے پر ایک اجلاس منعقد کروانےکی ضرورت ہے جس کا اظہار وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس ماہ کے اجلاس کے دوران کریں گے۔
اس اثنا میں 300 کے لگ بھگ مہاجرین جرمنی سے خشکی کے راستے سویڈن روانہ ہو گئے لیکن ڈنمارک کی سرحد پر پہنچتے ہی مقامی پولیس نے اپنی سرحد بند کر دی ۔
دوسری جانب ہنگری اور آسٹریا نے شمال کی جانب کوچ کرنے والے مہاجرین کی آمد روکنے کےلیے بعض راستوں کو بند کر دیا ہے۔
سلوواکیہ اور فرانس کے شہر روآن کے میئر نے مہاجرین کی آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم صرف مسیحی مہاجرین کو ہی قبول کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں